مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ترکی کے شہر استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے ترکی اور قطر مصر کے سابق معزول اور قیدی صدرمحمد مرسی کی حمایت کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب مصر کے موجودہ فوجی صدر عبدالفتاح السیسی کی حمایت کررہا ہے۔ یہ ملاقات بند دروازوں کے پيچھے ایک گھنٹہ 15 منٹ تک جاری رہی جس میں صحافی موجود نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق ترکی اور قطر کے تعلقات مصر سے کشیدہ ہیں ترکی اور قطر مصر کے سابق معزول صدر محمد مرسی کی حمایت کررہے ہیں جسے مصری عادالت نے حال ہی میںقطر کو حساس اطلاعات فراہم کرنے کے الزآم میں عمر قید کی سزا سنائي ہے۔ مصر قطر اور ترکی پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتا ہے۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ترکی کے شہر استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے ترکی اور قطر مصر کے سابق معزول اور قیدی صدرمحمد مرسی کی حمایت کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب مصر کے موجودہ فوجی صدر السیسی کی حمایت کررہا ہے۔
News ID 1864876
آپ کا تبصرہ